سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے صارفین کیلئے نت نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ، ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔ان میں سے ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کرایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ فیس بک کے مطابق یہ فیچر جلد انسٹاگرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی او ایس (اور بہت جلد اینڈرائیڈ میں) صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ ریپلائی بھی کرسکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلیکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔ دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اوراس کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل بھی کیا جاسکتا ہے.
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 6 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 6 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- 7 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 29 منٹ قبل
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- 7 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 43 منٹ قبل