Advertisement
پاکستان

لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 26 2023، 9:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور احتساب عدالت نے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کیں مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔

ملزم مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement