جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی تربت میں ایف سی  اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب کی تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں  شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے  زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا  بھی کی ۔

واضح رہےکہ  گزشتہ روز کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں فرینٹئیر کور (ایف سی) کے 3 سپاہی وطن پر قربان جبکہ 5 زخمی ہو گئے  تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ مرگرٹ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے جوانوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چار ایف سی جوان زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود، سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کےلئے علی امین کی دھمکی کام کر گئی

چیف انجینئر پیسکو نے سی ایم ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کےلئے علی امین کی دھمکی کام کر گئی

خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کےلئے علی امین کی دھمکی کام کر گئی، چیف انجینئر پیسکو نے سی ایم ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پشاور میں لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ کے پی نے دھمکی دی تو چیف پیسکومتعلقہ عملےکےساتھ گورنر ہاؤس پہنچ گئے وزیراعلیٰ کوصوبے میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کے چیف انجینئر نے غیر اعلانی یا اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

چیف پیسکو کی متعلقہ عملےکےساتھ گورنر ہاؤس آمد پر صوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا، چیف پیسکوکی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔

وزیر اعلیٰ کے ہی نے کہا کہ پیسکوحکام چیف سیکرٹری کےساتھ بیٹھ کر آج ہی ہی نیا شیڈول جاری کریں گے، لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بھیجا جائے گا ، ممکنہ شیڈول کے مطابق 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کم کر کے 18 گھنٹے اور 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کم کر کے 14 گھنٹے کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر کسی گرڈ میں طے شدہ شیڈول سے ایک منٹ زیادہ کی بھی لوڈشیڈنگ ہو تو پیسکو کے متعلقہ ایکسیئن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن بات تب تک نہیں ہوسکتی جب تک صوبے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے فوری ریلیف نہ ملے۔

وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 65 روپے کردی گئی ہےاس کے باوجود شہریوں کو بجلی نہیں مل رہی، بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام بھی ٹھیک ہو رہا ہے، صوبے میں لائن لاسز کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیسکو ہے صوبے کو بجلی لوڈ شیڈنگ کی شکل میں سزا دینا کسی صورت قابل قبول نہیں،، اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے بقایا جات سے کٹوتی کروا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتی ہےصوبائی حکومت ریکوری اور میٹرنگ کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے بجلی سے جڑے معاملات پر آگے بڑھنے کے لئے وفاقی وزیر توانائی کو پرسوں سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گذشتہ روز پشاور الیکٹرک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو پر قبضہ کرکے لوڈ شیڈنگ شیڈول خود بنائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll