پاکستان
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
انہوں نے چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر جمعرات کو چینی سفارت خانہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چین کی پاکستان کے لیے کوششوں کو سراہا ۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اپنی آزادی کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے، چین نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھولا، 74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔
پاکستان
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا

گاڑیوں کے مشہور کمپنی نے لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔
بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان
انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر
انوار الحق کاکڑنے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا۔وزیر اعظم کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہو گئے جہاں کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ نگران وزیراعظم کی موجودگی میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ دورہ کویت کے دوران نگران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
پاکستان
مسلم لیگ ن نےا نتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں
اجلاس کے دوران مریم نواز نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور اقلیتی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں تیز کردیں ، سینئر نائب صدر مریم نواز پارٹی اجلاس کی قیادت کر رہی ہیں۔
اجلاس کے دوران مریم نواز نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور اقلیتی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کر دیا ہے۔
اجلاس میں اقلیتی ونگ اور نوجوانوں کی آنے والے عام انتخابات میں فعال شمولیت پر زور دیا گیا۔ مریم نواز نے پاکستان کی ترقی میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ایک اور پیشرفت میں، مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے، جسے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے ممکنہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا کام سونپا گیا ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
-
پاکستان 2 دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تفریح ایک دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
تجارت ایک دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
صحت 2 گھنٹے پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا