Advertisement
پاکستان

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 30th 2023, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی بین الاقوامی سرحد پر صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو بہادری سے ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں سمبازہ کے قریب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

شہید فوجیوں کی شناخت حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم کے نام سے ہوئی جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے اور چند زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement