جی این این سوشل

تجارت

سی پیک منصوبوں نے پاکستانی معیشت کوایک نئی جہت دی ہے،وزیراطلاعات

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نقل و حمل کے متعدد منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی پیک منصوبوں نے پاکستانی معیشت کوایک نئی جہت دی ہے،وزیراطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے شروع کئے گئے منصوبوں نے پاکستانی معیشت کو ایک نئی جہت دی ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور نقل و حمل کے متعدد منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور اب تعاون کے نئے دور میں ایم ایل ون ریلوے لائن جیسے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھبیس ارب ڈالر مالیت کے منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں اور متعدد نئے منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہونے والا ہے۔

پاکستان

24گھنٹوں کے دورا ن ملک کے پیشتر شہروں میں بارش کا امکان

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24گھنٹوں  کے دورا ن ملک کے پیشتر  شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں و گر ج چمک کے سا تھ مزید بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہورکے مختلف علاقوں قر طبہ چوک، لکشمی چوک، جیل روڈ، پا نی والا تالاب ،جوہر ٹائون، ٹائون شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی،اچھرہ، مسلم ٹائون، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، ہربنس پورہ، اسلام پورہ اور بند روڈ پر خوب بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور حبس میں کمی واقع ہو ئی تا ہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق صوبہ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی مو سلادھاربارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح90فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ریونیو سوسائٹی میں102، یو ایم ٹی95،سید مراتب علی روڈ پر142،ٹھو کر نیا ز بیگ85، لاہور امریکن سکول127، یو ایس قونصلیٹ 165، سی آر پی آفس 117،عسکری ٹین 103اور شا ہراہ قائداعظم پر85 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

لاہور میں آج بھی برائلرمرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
 تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 406روپے فی کلو ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت پورے پنجاب میں حکومتی دعووں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی کا جن قابو نہ آسکا ،سستی خریدی ہوئی گندم مہنگی فروخت ہونےلگی، پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کے باجود آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
 اول کوالٹی آٹا 4000 روپے من میں فروخت ہونے لگا ، دال ماش کی 550 روپے فی کلو میں فروخت جاری، دال مونگ 350 روپے کلو، سفید چنے کی قیمت 400 روپے کلوہوگئی ،باسمتی چاول اول کوالٹی کی 350 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔        

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll