کیون میک کارتھی کی حمایت میں 210 جب کہ مخالفت میں 216 ارکان نے ووٹ کا استعمال کیا


امریکی ایوان نمائندگان نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے سپیکر کیون میک کارتھی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، ان کی حمایت میں 210 ووٹ دیے گئے جب کہ مخالفت میں 216 ارکان نے ووٹ دیئے۔
امریکا کی 234 سالہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایوان نے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے انہیں عہدے سے ہٹایا، ہاؤس سپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن میں محض ایک سال باقی ہے۔
کیون میک کارتھی کی برطرفی ان کی اپنی پارٹی کے اندر لڑائی اور اس کے دائیں بازو کے دھڑے سے مسلسل چیلنجوں کا نتیجہ ہے۔ ایوان نمائندگان میں حکمراں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین میک کارتھی سے سخت ناراض تھے اور یہی ناراضی ان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی وجہ بنی۔
ہفتے کے آخر میں حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کی کوششوں کے درمیان یہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ ایوان نمائندگان میں سخت گیر ری پبلکن ارکان کی جانب سے میک کارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے سپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی ریپبلکن پارٹی میں بڑھتے ہوئے ہنگامے کی نشاندہی کرتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کارین جاں پیئر نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو امید ہے کہ ایوان جلد ہی ایک نئے سپیکر کا انتخاب کرے گا، کیونکہ امریکی قوم کو درپیش ہنگامی چیلنج کسی کا انتظار نہیں کریں گے۔ ’امریکی عوام ایسی قیادت کے مستحق ہیں جو ان کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے مسائل کو مرکز نگاہ رکھے۔‘
واضح رہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان سپیکر کے بغیر رہے گا کیونکہ مختلف ریپلکن اراکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے سپیکر کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کے لیے اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے سپیکر کے لیے ووٹنگ متوقع ہے۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 6 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل



