Advertisement
تجارت

پاکستان کا افغانستان سے درآمدی اشیا پر دس فیصد پراسیسنگ فیس لینے کا اعلان

فیصلے کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام اور باقاعدہ ٹیکس عائد کرنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا افغانستان سے درآمدی اشیا پر دس فیصد پراسیسنگ فیس لینے کا اعلان

پاکستان میں اشیا کی غیر قانونی درآمد کو روکنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد پراسیسنگ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسٹمز ایکٹ میں تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں اٹھائے جانے والے فیصلے کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام اور باقاعدہ ٹیکس عائد کرنا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام غیر ملکی افراد بشمول 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم اور ملک بدر کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن (ایس آر او 1382/23) کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارتی سامان کے پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہونے کے ڈکلیئرئشن پراسس کے دوران اشیا کی اصل قیمت کے حساب سے 10 فیصد فیس پیشگی ادا کرنا ضروری ہے۔

ان اشیا میں کنفیکشنری، چاکلیٹ، جوتے، مختلف مشینری، کمبل، گھریلو ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شامل ہیں، تاہم نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر، یعنی نوٹیفیکشن کے اجرا سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ڈکلیئر اشیا پر اس نوٹیفیکشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

قبل ازیں، افغانستان کو پاکستان اقتصادی تعاون بھی فراہم کر چکا ہے، 15 اگست 2021 کو افغانستان کا اقتدار طالبان کے سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے پھلوں اور سبزیوں سمیت مختلف اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ فراہم کی، علاوہ ازیں گزشتہ برس 6 جولائی سے حکومت نے زمینی راستوں سے افغانستان تک تمام مصنوعات کی روپے میں تجارت کی اجازت بھی دی تھی

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز نے ’کسٹمز ایکٹ 1969‘ کے تحت متعدد پالیسیاں اپنائی ہیں، قانونی فریم ورک کو تقویت دینے کے لیے ضروری اشیا مثلاً گندم، آٹا، چینی اور یوریا کو ضروری اشیا کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کسٹمز ایکٹ کے دائرہ کار کو افغانستان، بھارت اور ایران کی سرحدوں کے قریب پانچ کلومیٹر سے بڑھا کر 10 کلومیٹر اور بلوچستان کے مخصوص اضلاع کے قریب 50 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

حکومت نے اسمگلنگ کے مسائل سے نمٹنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے چیف کلکٹر آف کسٹم (بلوچستان) کو بھی تعینات کردیا ہے

Advertisement
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 5 گھنٹے قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement