Advertisement
پاکستان

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، اسد عمر، علیمہ خان، عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 8:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس،  اسد عمر، علیمہ خان، عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں  توسیع
 
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہائوس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو قصور وار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لئے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں، بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصور وار قرار دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آ کر کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے روز پیشی پرآتے ہیں، اگر جیل میں بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں۔

وکیل برہان معظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کو مزید گفتگو کرنے سے روکا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔

عدالت نے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں سماعت کے دوبارہ آغاز پر عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Advertisement
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 10 hours ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 6 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • a day ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 9 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 6 hours ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 9 hours ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement