Advertisement
علاقائی

لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانے کا حکم

گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو بھی تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے گرین بیلٹ پر بھی گاڑیاں پارک کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ شہر میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اس لئے گھروں میں بھی گاڑیاں دھونے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کر دے۔ جوڈیشل واٹر کمیشن نے تجویز دی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضگی کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے، نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے۔

اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، چار ماہ روک نہیں سکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے، اتنے پروجکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہا ہے۔

Advertisement
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 13 hours ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 17 hours ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 18 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 12 hours ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 4 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 16 hours ago
Advertisement