عرس کے دوران مزار کے احاطے اور اطراف میں خصوصی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،اعلامیہ


جامشورو: اندورون سندھ کے ضلع جامشور و کی ضلعی انتظامیہ نے 7 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 774ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہفتہ 7 فروری 2025 کو ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل صرف ضلع جامشورو کی حدود تک محدود ہوگی اور اس روز تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق تعطیل کا مقصد عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنا اور انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن میںمزید بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیل 18 شعبان 1447 ہجری کو ہونے والی سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں دی جا رہی ہےمضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر سال اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور مذہبی رسومات میں حصہ لیتے ہیں۔
جبکہ عرس کے دوران مزار کے احاطے اور اطراف میں خصوصی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
تقریبات میں اجتماعی دعائیں، محافلِ ذکر اور دیگر روایتی مذہبی رسومات شامل ہوتی ہیں، جن میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل









