کور کمانڈر ملتان کی غازی یونیورسٹی،ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
شرکا کی جانب سے نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا،طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا


ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر ملتان کی غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس خصوصی نشست میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم اسٹریٹجک تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر کور کمانڈر ملتان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، نسشت میں نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا۔
خصوصی نشست میں کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کیا۔
شرکا کی جانب سے نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا،طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
نشست کے اختتام پر شرکا نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل



