اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اس اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر ،فواد چودھری اور علی ظفر شریک تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کسی طور باہر نہیں جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حوالے سے شہزاد اکبر کو نیا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے، شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔وزیراعظم عمران خان نے عید کے بعد شہزاد اکبر سے حدیبیہ کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیدیا۔
اس سے قبل حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تفتیش کا فیصلہ کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثئیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔ اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- ایک دن قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 19 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 18 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 17 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- ایک دن قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- ایک دن قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 19 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 21 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- ایک دن قبل