واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 95 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 33 لاکھ15ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکا میں ایک روز میں278سے زائدافراد ہلاک ہو گئے،امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 96 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔امریکامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ35لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے3لاکھ29ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے جبکہ کوروناسے ایک روز میں 3879افراد جان سے گئے۔، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے ایک روز میں856ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23ہزارسے زائد ہوگئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 52لاکھ سے تجاوزکرگئی۔فرانس میں کورونا سے 292 اموات رپورٹ ، فرانس میں اب تک کورونا سے1لاکھ6ہزارسے زائد اموات ہوگئی فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد57لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔روس میں کورونا سے ایک روز میں321ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، روس میں اب تک1لاکھ13ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،خبرایجنسی کے مطابق روس میں مریضوں کی تعداد48لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ 27ہزارہوگئی۔ برطانیہ میں کوروناسے44لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے ہیں ۔
اسپین میں کوروناسے78ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد35لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ اٹلی میں کورونا سے ایک روز میں198ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اٹلی میں اب تک کوروناسے1لاکھ23ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد41لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایران میں اب تک75ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے اموات ہوچکی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد26لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ترکی میں اب تک43ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ جبکہ میکسیکو میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ18ہزارسے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑسے زائد ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 31 منٹ قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 17 منٹ قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل