نئی دہلی : بھارت میں کوورونامریضوں میں ایک اور جان لیوا پیچیدگی کا انکشاف ہوا ہے ، طبی ماہرین کی جانب سے ایک فنگل انفیکشن کے حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے جسے کوویڈ 19 کے کچھ مریضوں میں دریافت کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فنگل انفیکشن بھارت میں کووڈ کے مریضوں کے لیے نئی پیچیدگی کی صورت میں ابھرا ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن کی شکل کو بگاڑنے کے ساتھ مریض کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 9 مئی کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ میوکورمائیکوسس (Mucormycosis) نامی اس بیماری کو بلیگ فنگس انفیکشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو نتھنوں یا پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ آئی سی ایم آر کچھ وقت سے ادویات کا استعمال کرنے والے یا آئی سی یو میں زیادہ وقت گزارنے والے مریضوں میں اس انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہے۔
بھارت میں آکسیجن کی کمی سے کورونا کے مریضوں کو جہاں مشکلات کا سامنا ہے وہیں یہ نیا انفیکشن بھی اسی آکسیجن کی پائپس میں آلودگی کا نتیجہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن درحقیقت ذیابیطس سے منسلک ہوتا ہے کیونکہ یہ فنگس سانس کی نالی کے ذریعے حملہ کرتی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے مطابق اس کی علامات میں آنکھوں اور ناک کے ارگرد تکلیف اور سرخی، سانس لینے میں مشکلات، خون کی الٹی اور ذہنی حالت میں تبدیلیاں قابل ذکر ہیں ۔کچھ کیسز میں ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو اس انفیکشن کی سنگینی سے بچانے کیلئے بینائی سے محرومی کے ساتھ جبڑوں کو بھی نکالنا پڑا ہے۔ ایک اینٹی فنگل انجیکشن جس کی ایک خوراک 3500 روپے (ڈالر 48) ہے اور اس کو آٹھ ہفتوں تک ہرروز لگانا پڑتا ہے اور یہ اس بیماری کے خلاف واحدموثر دوا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ مریض کے بلڈ گلوکو کی سطح کو مانیٹر کریں، آکسیجن تھراپی کے لیے ہومیفائڈر میں صاف اور خالص پانی استعمال کریں۔ آئی سی ایم آر نے خبردار کیا ہے کہ اسٹرائیڈز جیسے ڈیکسامیتھاسون کا حد سے زیادہ استعمال اس انفیکشن کے بدترین ہونے کا باعث بن سکتا ہے جس کا استعمال کووڈ کے سنگین کیسز میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ ذیابیطس کے مریضوں کی بہت زیادہ تعداد ہے جن میں ذیابیطس کو کنٹرول نہیں کیا جارہا ہے ۔
بھارت میں اس فنگس کے کیسز کا باقاعدہ ڈیٹا تو جاری نہیں ہوا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا اور گجرات میں اس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔آئی سی ایم آر کی سائنسدان اپرنا مکھرجی نے بتایا کہ اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مگر اس حوالے سے خبردار ضرور رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے مزید دو لاکھ ا78 ہزار نئے مریض سامنے آگئے جبکہ مزید تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارت میں مرنے والوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑنے لگی، اسپتالوں میں آکسیجن اور دواؤں کی قلت برقرارہے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 18 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 20 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 18 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 18 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 15 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 18 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 15 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)




