Advertisement
پاکستان

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 10 2023، 10:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، صدر مملکت

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،

صدر مملکت نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں اور تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔ مشکل فیصلوں کے لیے عوام کی حمایت اور ان کی شراکت داری درکار ہوتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات ہمارے ملک کی تعمیرنو کے لیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا ایک اچھا موقع ہیں۔

صدر مملکت نے تمام سیاسی رہنمائوں کی طرف سے دیئے گئے بیانات کو بھی سراہا کہ ایک برابری کا میدان ہونا چاہیے کیونکہ شمولیت کا یہ اہم اور واحد معاملہ جمہوریت کی روح ہے

Advertisement
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

  • 7 minutes ago
جڑواں شہروں  میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

  • an hour ago
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں  تصادم ،  6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

  • 2 hours ago
کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت  14 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں

  • an hour ago
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 12 hours ago
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 12 hours ago
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • 11 hours ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 12 hours ago
صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

  • 2 hours ago
ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

  • 10 minutes ago
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 11 hours ago
کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

  • an hour ago
Advertisement