بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ بھارت میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، بلکہ پاکستان خود روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا نشانہ بنتا ہے۔


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے ایک "نارمل" مؤقف کے طور پر پیش کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت کے عوام کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات پاکستان میں پیش آئے ہیں، اور پاکستان نے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے تمام مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے اور FATF نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ بھارت میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، بلکہ پاکستان خود روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا نشانہ بنتا ہے۔
پہلگام حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نہ تو پاکستان کو اور نہ ہی عالمی برادری کو اس واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد فراہم کر سکا ہے، بلکہ اپنے عوام سے بھی حقائق کو چھپایا گیا۔

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 11 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 10 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 11 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 15 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 15 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل