میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری روز ہے، جہاں کھلاڑیوں کا کوچز سے ابتدائی تعارف ہوا۔


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، ہر پہلو میں بہتری کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری روز ہے، جہاں کھلاڑیوں کا کوچز سے ابتدائی تعارف ہوا۔ تیسرے مرحلے میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شامل ہیں جو شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ کیمپ کا مقصد یہ تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا، مزید دو کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔ شاہینز کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، جبکہ ریڈ بال فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی بھی تیاری کی جائے گی۔ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل طور پر دور نہیں ہوتیں، لیکن کھلاڑیوں کو یہ ضرور بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا توقع رکھی جا رہی ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ آل راؤنڈرز اور پیس بولرز کی تعداد بڑھانا ہماری ترجیح ہے، اور کیمپس کا مقصد بھی یہی ہے۔ یہ تربیتی سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سرکل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے مواقع ہیں، ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ قومی ٹیم کے اعلان پر کافی کام ہو چکا ہے اور جلد اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع دیا جائے گا، کیونکہ آل فارمیٹس میں ہماری کارکردگی بہتر نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا، بنگلادیش جیسی ٹیمیں بھی ہوم گراؤنڈ پر سخت حریف ثابت ہوتی ہیں۔
سینئر کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے واضح طور پر بات ہوئی ہے کہ کہاں بہتری کی ضرورت ہے، دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ تمام پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔
نسیم شاہ اور محمد وسیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے بعد مکمل بولنگ کر رہے ہیں اور کیمپ میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ سلیکشن میں سینیئر یا جونیئر نہیں بلکہ بہترین آپشنز کو ترجیح دی جائے گی۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیائی کنڈیشنز میں ہوں گے، جہاں 200 یا اس سے زائد اسکور بنانے ہوں گے، اسی حکمت عملی کے تحت بیٹنگ آرڈر اور اسکواڈ ترتیب دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائے جائیں گے، حارث رؤف کی شرکت بھی ممکن ہے۔ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے بھی مکمل تیاری کی جا رہی ہے اور اسی کے مطابق ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 hours ago


