سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔


سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جب سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "ہماری موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین حیثیت دیتا ہے۔
دوسری جانب، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات خفیہ نوعیت کی تھی، جس میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے ایران کے چیف آف اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا، جو خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- ایک دن قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- ایک دن قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- ایک دن قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- ایک دن قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- ایک دن قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- ایک دن قبل
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- ایک دن قبل








