او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموںو کشمیر کا کشمیر کاز کے لیے مستقل حمایت کا اعادہ
پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے کس طرح اہم کردار ادا کر رہا ہے


اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں انڈیا سٹڈی سنٹر نے جموں و کشمیر کے لئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے؍ سیاسی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے کے ساتھ ایک گول میز مباحثے کی میزبانی کی۔
ڈائریکٹر آئی ایس سی ڈاکٹر خرم عباس نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے موقف کی او آئی سی کی مسلسل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ہمیشہ مضبوط آواز اٹھائی ہے۔ دیگر شرکا میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر غلام محمد صفی، سابق وزیر آزاد کشمیر فرزانہ یعقوب، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، سابق سفیر اور اکیڈمکس آئی پی ایس کے وائس چیئرمین سید ابرار حسین، لیگل فورم فار کشمیر کے چیئرمین ایڈووکیٹ ناصر قادری، شیخ عبدالمتین، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے طلبا شامل تھے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس ایس آئی سہیل محمود نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے کس طرح اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمبیسیڈر سہیل محمود نے کر کہا کہ فلسطین اور کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے دو قدیم ترین تنازعات ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 10 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 6 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 6 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- a day ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- a day ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago
