عمران خان کی صحت پہلے سے بہتر لگی ہے، وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں، ڈاکٹر عثمان یوسف


اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ان کے ذاتی معالج سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس کے بعد ان کے وکلاء نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن ہیں اور الیکشن سپریم کورٹ کی زیرنگرانی بروقت چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج نے نے بھی ان سے اڈیالہ جیل میں تفصیلی ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا کو سابق وزیراعظم کی صحت کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالج چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹرعثمان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ان کی صحت پہلے سے بہتر لگی ہے۔ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جب سے ان کو گولی لگی تھی اس کے بعد وہ ورزش کم کررہے تھے جس سے ان کا وزن بڑھ گیا تھا۔ مجھے اجازت دی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کے مکمل چیک اپ کی۔ میں نے خود ان کو چیک کیا ہے مجھے ان کی صحت بہتر لگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، پلس اور چھاتی کا معائنہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہاضمے کا تھوڑا مسئلہ ہے وہ پہلے بھی کبھی کبار ہوتا تھا۔ ہاضمے کیلئے ان کو ایک ٹیسٹ اور میڈیسن تجویز کی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر عثمان یوسف نے بھی چیک کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک ہی پیغام دیا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے ملک کو اس وقت ایک پاپولر لیڈر کی ضرورت ہے۔ جو کہ صرف انتخابات کے ذریعے آسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نوے دن میں انتخابات کے حوالے سے جو پٹیشن عدالت میں ہے اس کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ الیکشن وقت پر ہوں اور سپریم کورٹ کی سپرویژن میں فری اینڈ فئیر ہوں، الیکشن کمیشن نے تو الیکشن نہیں کرائے اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کل کے فیصلے میں خصوصی طور اس بات پر مطمئن ہیں کہ ماضی کے کیسز نہیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہا اپیل کا حق ہونا چاہئیے یہ درست فیصلہ ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 16 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 17 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 12 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 15 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 hours ago
