نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کویکطرفہ مقابلے کے بعد 149 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی، نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیرہوگئی، کپتان ٹام لیتھم، گلین فلپس اور ول ینگ نے نصف سنچریاں سکورل کیں، گلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بدھ کو چنائی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 16 میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرانے کا فیصلہ کیاجو اس کیلئے مہنگا ثابت ہوا، کیوی ٹیم نے مقررہ50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر288 رنز بنائے، 110رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد گلین فلپس اور کپتان ٹام لیتھم نے میدان سنبھالا، دونوں بیٹرز نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 144قیمتی رنز بنا کرمجموعی سکور کو فائٹنگ بنا دیا،آل رائونڈر گلین فلپس نے 71، کپتان ٹام لیتھم نے 68 رنز اور ول ینگ نے 54 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ راچن رویندرا 32 اور اوپنر ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارک چیپمین 25 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
افغانستان کی طرف سے نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے دو دو جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، افغانستان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور ابتدائی تین مستند بلے باز 43 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی نے سکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا تاہم 97 کے مجموعی سکور پر عمر زئی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 107کے مجموعی سکور پر رحمت شاہ 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو اس کے بعدافغان ٹیم کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکااور مسلسل وکٹیں گنوائیں، محمد نبی7 ، راشد خان 8، مجیب الرحمان 4 ، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ اکرام علی خیل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سنٹنر اور لوکی فرگوسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ نے دو، میٹ ہینری اور راشن رویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر گلین فلپس کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مری: سیاحوں کی وین میں ٹریفک حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،10 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- 11 hours ago

روزگارکے مواقع، برآمدات، معاشی بہتری اورپیداواری صلاحیت بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعظم
- 6 hours ago

فیڈرل کانسٹیبلری پر بزدلانہ حملہ ناکام ،8 خارجی جہنم واصل ، جوابی کارروائی میں6 اہلکار شہید
- 12 hours ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر کئی ہزار روپے سستا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 12 hours ago

اسلام آباد کے نجی اسپتالوں میں علاج کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، مصطفیٰ کمال
- 12 hours ago

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- a day ago

اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد امریکہ کے ایران کے مختلف شہروں پرفضائی حملے
- 12 hours ago

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- 9 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مظفرآباد میں پاک فوج کا Mi-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
- 10 hours ago

ٹرمپ نے ایران کے پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر غور شروع کردیا،امریکی میڈیا
- 9 hours ago

وفاقی حکومت کا بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل جاری رکھنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی افغان سرحد پر بڑی کارروائی، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
- 12 hours ago











