Advertisement
تجارت

مینو فیکچررز ،برآمد کنندگان عالمی مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کریں، چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمان

وجودہ کاروباری ماڈلز کو عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ضروریات کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 21 2023، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مینو فیکچررز ،برآمد کنندگان عالمی مارکیٹ کو پیش نظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کریں، چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمان

اسلام آباد: کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ موجودہ کاروباری ماڈلز کو عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ضروریات کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کاروباری حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی جس کیلئے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ نامور مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے اعجاز الرحمان کو حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 39ویں عالمی نمائش کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

اعجاز الرحمان نے کہا کہ ایک پیشگوئی کے مطابق آنے والے سالوں میں مختلف عالمی مارکیٹوں میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات کی برآمد کیلئے حالات انتہائی موافق ہوں گے جس کیلئے ہمیں پیشگی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیئر پرسن سی ٹی آئی نے مینو فیکچررز اور برآمد کنند گان پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقوں پر نظرثانی کریں اور عالمی رجحان کے پیش نظر ترقی کے لئے دوبارہ حکمت عملی مرتب کریں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ای کامرس کے بڑے پلیٹ فارمز سے بھی رابطے کر کے ہمیں اپنی مصنوعات کو فروخت کیلئے پیش کرنا چاہیے اور یقینی طو ر پر اس سے ہماری مصنوعات کو وسیع پیمانے پر خریدار میسر آ سکیں گے۔

Advertisement
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 5 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 4 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 4 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 4 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 31 منٹ قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 3 گھنٹے قبل
 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement