کفر ملت واحد بن چکا ہے ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور
فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مسلم دنیا سے کوئی رہنماء فلسطین نہیں پہنچا، انیق احمد


نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کفر ملت واحد بن چکا ہے ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے۔
جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام “اتحاد امت اور مسئلہ فلسطین” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد کا کہنا تھا کہ قرآن کے مطابق اہل ایمان ہی غالب ہونگے بشرطیکہ وہ مومن ہوں۔ جو بات قرآن کریم نے لکھ دی وہ حرف آخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ جو لوگ اللہ کی زمین پر اسکا نظام قائم نہیں کرتے وہ ظالم، فاسق اور کافر ہیں۔ انہوں نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے مسلم دنیا سے کوئی رہنماء فلسطین نہیں پہنچا جبکہ دوسری جانب امریکی و برطانوی سربراہوں نے اسرائیل پہنچ کر انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی ہے۔
آج بڑی طاقتیں اسرائیل پہنچ کر اظہار یکجہتی کر رہی ہیں۔ یورپی یونین نے فلسطینی امداد کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ کیا غزہ کے بعد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ کوئی اور ریاست ہے؟ ۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے تعلیم دی تھی کہ ظالم کا ہاتھ روکا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے۔ غزہ میں 7 ہسپتال بند ہو چکے ہیں باقیوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو اپنی ایئر سپیس دینا فوری بند کریں۔ اسلامی تعاون تنظیم صرف مذمتی قراردادوں پر اکتفا نہ کرے بلکہ ایک۔مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے۔ قبل ازیں مفتی گلزار احمد نعیمی ،مولانا ڈاکٹر شیر محمد سیالوی، مولانا کاشف گلزار نعیمی، محترمہ عائشہ سید، محترمہ زبیدہ خاتون، پیر سید سعادت علی شاہ، علامہ شبیر میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنا چاہیے اور سنت نبوی ﷺ کے تحت مظلوموں کی مدد کرنی چاہیے۔ فروعی اختلافات ختم کر کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔
فلسطینی مسلمانوں نے مزاحمت کو زندہ رکھا ہے۔ وہ اپنے وطن نہیں بلکہ قبلہ اول کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں۔ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونا ہو گا۔ فلسطینی غیور مسلمانوں نے نبوی دور کی یاد تازہ کر دی۔ مغربی میڈیا کے تمام تر پراپیگنڈا کے باوجود مٹھی بھر فلسطینی جوانوں نے ظالم اسرائیلیوں کی ٹیکنالوجی کی قلعی کھول دی۔ ہسپتالوں پر بمباری سے اسرائیلی انسانیت دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 16 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 20 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل







