Advertisement
پاکستان

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ بندی پرکردار اداکرے ،وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر نے مسلمانوں پرزوردیا کہ وہ آپس میں اتحاد پیدا کریں اور ان تمام انتشار پیداکرنے والے عناصر کو مستردکریں جو ان کی صفوں میں فرقہ واریت اور تقسیم پیداکرنے کے ذمہ دار ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 23rd 2023, 4:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ بندی پرکردار اداکرے ،وزیر مذہبی امور

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر انیق احمد نے غزہ میں چار ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت کے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آج(اتوار) کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے فوری خاتمے کامطالبہ کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم سمیت مسلمان، عالمی برادری کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم رکوائے گی۔

ستاون اسلامی ملکوں کے کمزور کردارپرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انیق احمد نے کہاکہ مسلمان کل آبادی کا پچیس فیصد ہیں اورانہوں نے اس سلسلے میں متعدد مذمتی قراردادیں منظور کی ہیں لیکن وہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں پرزوردیا کہ وہ دنیا بھر میں اسرائیل کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں اور پرامن طورپر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔

وفاقی وزیر نے مسلمانوں پرزوردیا کہ وہ آپس میں اتحاد پیدا کریں اور ان تمام انتشار پیداکرنے والے عناصر کو مستردکریں جو ان کی صفوں میں فرقہ واریت اور تقسیم پیداکرنے کے ذمہ دار ہیں۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 9 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement