- Home
- News
پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے، دفتر خارجہ
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے جواس ماہ کی پندرہ اور سولہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(پیرکو) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت معزز مہمانوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائے گی ۔
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا ۔
ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد بن عبدالعزیز AL FALIH کی قیادت میں اعلی سطح کا ایک سعودی وفد بدھ سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہا ہے۔
جب ترجمان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کے حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کو اس حوالے سے اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی وفد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرے گا ۔اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون اور باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا ۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 16 گھنٹے قبل
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلےباز ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد
- 13 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن بل پر وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین کے مطابق عملی اقدام کی ہدایت کر دی ،مولانا فضل الرحمان
- 15 گھنٹے قبل
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارجی ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
امریکہ کا اعلیٰ سطحی وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل
یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،8 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل