اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے علیحدہ ہو گئے


سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے قبل دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، اپیل پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے
عمران خان کی جانب سے سائفر گمشدگی کیس میں جج تعیناتی اور جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کرنی تھی۔
دو رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے تاہم سماعت سے قبل ہی جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا۔ انہوں نے بینچ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز سے متفق ہوں، یہ اپیل کسی اور جج پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے مقررکی جائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کے بینچ سے الگ ہوجانے کے بعد اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی، عدالت نے عمران خان کے جیل ٹرائل پر مؤقف واضح کرنے کے لئے وزارت قانون کے سینئر افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت عدالت کے بجائے جیل میں کرانے کا کوئی بدنیتی پر مبنی ارادہ نہیں تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل ٹرائل عمران خان کے لیے موزوں ہے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی اپنی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، جب کہ انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 9 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل



