پاکستان
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سراہا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی سلسلے میں پاک فوج کے سربراہ کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔
سربراہ پاک فوج نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے پر اُن کی تعریف کی جس سے دونوں ملکوں اور افواج کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
جرم
کچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سے حملے،9 ڈاکو ہلاک
پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں،پولیس
پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں پرپہلی بار ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جو کہ کارگر ثابت ہوا۔ پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پانی آنے کے سبب کچے کے علاقوں میں بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی، جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بار کچے کے ڈاکوؤں میں خوف و ہراس دیکھنے میں آیا ہےاور ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔
سندھ پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور کئی ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔ چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اگرآپریشن اس طرع جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا ہوجائے گا۔ اب کچے سے کلین سویپ کے بعد ہی باہر آئیں گے اور کچے کا علاقہ کلیئر کروالیں گے۔
پاکستان
پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ،بیرسٹرگوہر خان
عمران خان کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا،گوہر خان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں مکمل متحد اور منظم ہے۔، گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ ہم اس سے بڑا جلسہ کریں گے۔ یہ جلسہ حککومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے جبکہ اس جلسے کا مقصد عمران خان کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی نے انتظار پنجوتھا کی واپسی پر سوال اٹھا دیا
کیا کبھی کوئی ایسے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انتظار پنجوتھا کی واپسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی کوئی ایسے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کی خوفناک حالت میں واپسی ہوئی ہے،لوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر سڑک کنارے چھوڑ دیتے ہیں اور پھر بھی لوگ کہتے ہیں "خدا کا شکر ہے، وہ واپس آ گیا ہے" - کوئی سوال نہیں پوچھا گیا۔
Intizar Panjutha recovered or found in a terrible condition. You abduct, torture and the leave by then leave by road side and yet people say “thanks God, he is back” - no question asked. Will anyone ever take any such case to its logical conclusion? And will any court ever hold…
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) November 3, 2024
انہوں نے کہا کہ کیا کبھی کوئی ایسے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گا؟ اور کیا کوئی عدالت کبھی کسی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائے گی یا سزا دے گی؟ یہ انسانی وقار کے زوال اور "طاقت کی حکمرانی کے عروج کی علامت ہے۔ اللہ ہماری قوم پر رحم کرے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
تجارت 2 دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟