جی این این سوشل

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

علاقائی

پنجاب :صوبائی حکومت کا نئی ائیر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پنجاب ایئر لائن کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب :صوبائی حکومت کا نئی ائیر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئی ایئر لائن کی فزیبلیٹی پر کام شروع کردیا گیا ہے،پنجاب ایئر لائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ایئر لائن میں حکومت پنجاب بھی شراکت دار ی ہو گی ۔

دوسری جانب پی آئی اے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسنئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کونہیں خرید رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

حادثہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں وین ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

سرگودھا موٹروے ایم ٹو پر وین کا ٹائر برسٹ ہونے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ سرگودھا  کےعلاقے بھیرہ میں انٹر چینج  کے قریب پیش آیا جہاں ایک  مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو  ٹی ایچ کیو بھیرہ اور بھلوال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ترجمان موٹروے پولیس  کا کہنا ہےکہ وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا  کی جانب جا رہی تھی اور وین میں مجموعی طور پر 15 مسافر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سے حملے،9 ڈاکو ہلاک

پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سے حملے،9 ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں پرپہلی بار ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جو کہ  کارگر ثابت ہوا۔ پانچ روز کے کامیاب آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دریائے سندھ  میں پانی آنے کے سبب کچے کے علاقوں میں بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی، جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بار  کچے کے ڈاکوؤں میں خوف و ہراس  دیکھنے میں آیا ہےاور ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔

سندھ پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور کئی ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔ چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اگرآپریشن اس طرع جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا ہوجائے گا۔ اب کچے سے کلین سویپ کے بعد ہی باہر آئیں گے اور کچے کا علاقہ کلیئر کروالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll