کراچی : سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر جھاڑ پلادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگلا گیا تھا۔ کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کی حمایت کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔
کنگنا رناوت کی اس نفرت انگیز پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ کے نام خصوصی پیغام شئیر کردیا ۔شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں کنگنا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ " بھارت میں کہیں بھی ایک چھوٹا سا ٹول باکس موجود ہے جس میں ایک چھوٹا اسکرو گُم ہوگیا ہےاور ’وہ اسکرو کنگنا رناوت کا ہے۔ "
Somewhere in India there is a little tool box that is missing one rather large screw... #KanganaRanaut
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 12, 2021
شنیرا کے اس ردعمل پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے انہیں خوب سراہا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور داکارہ مایا علی نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنائی تھی۔
واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی جن میں31 بچے بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 3 منٹ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 گھنٹے قبل