جی این این سوشل

پاکستان

خدا خدا کر کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو ہو گیا دیر آید درست آید، رہنما پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن آزاد اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور اس کیلئے سیاسی فضا بنائے، علی محمد خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خدا خدا کر کے  الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو ہو گیا دیر آید درست آید، رہنما پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان تو ہو گیا خدا خدا کر کے دیر آید درست آید۔

سوشل ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور اس کیلئے سیاسی فضا بنائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے برابر اور بھرپور مواقع ملنے چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی شفافیت کےلئے یہ بہت ضروری ہے کہ نگران حکومت نہ کسی سیاسی جماعت کی پشت پناہی کرے اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کیا جائے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آزاد شفاف الیکشن وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے کیونکہ آگے پاکستان نے کیسے چلنا ہے اس کا انحصار اسی امر میں پنہاں ہے۔

دنیا

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی"

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll