پاکستان

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

انٹرا پارٹی الیکشن کیس : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے22 ستمبر تک کی مہلت دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر اکتوبر 2 2024، 12:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، پرامید ہیں کہ الیکشن کمیشن اب پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات قبول کر لے گا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 22 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے،

ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، امید ہے 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

انہوں نے کہا عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے، امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے، اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔