Advertisement

اسرائیل غزہ کے خلاف سفید فاسفورس جیسے ممنوعہ ہتھیاراستعمال کر رہا ہے، حماس

امریکی انتظامیہ اور ہر وہ شخص جو دشمن کی حمایت کرتا ہے اس کے قتل عام میں شراکت دار ہے، رہنما اسامہ حمدان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 3rd 2023, 5:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل غزہ کے خلاف  سفید فاسفورس جیسے ممنوعہ ہتھیاراستعمال کر رہا ہے، حماس

حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سفید فاسفورس جیسے ممنوعہ ہتھیاراستعمال کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں غزہ میں تین حملے کئے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ امریکی انتظامیہ اور ہر وہ شخص جو دشمن کی حمایت کرتا ہے اس کے قتل عام میں شراکت دار ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں صحت کے شعبے پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ غزہ میں صحت کی صورتحال تباہ کن ہے۔ وہاں ابھی تک ضروری سامان تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ غزہ کی امداد کے لیے کم از کم روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کے داخلے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے کہ حماس کے مزاحمتی کارکنوں نے ہسپتالوں میں اپنے لیے مقامات مختص کر رکھے ہیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے متعلق کسی بھی فیصلے کا تعین فلسطینی عوام کو انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے۔ ہم جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کے متعلق بات کرنے والے کسی بھی بیان کو قبول نہیں کریں گے۔ موجودہ جنگ آسانی سے نہیں گزرے گی۔ انہوں نے رفح راہداری کو داخلے کے لیے کھولنے میں مصر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ طبی بحری جہاز غزہ کے ساحلوں پر بھیجے جائیں نہ کہ دیگر ملکوں کے ساحل پر۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے تحریک کی سرگرمیوں پر عائد پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔ غزہ پر نئی حقیقت مسلط کرنے کے لیے مداخلت کی کوششیں یکسر مسترد کی جاتی ہیں۔ فلسطینی عوام ایسی کوششوں کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 14 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 13 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 11 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 19 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 14 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
Advertisement