جی این این سوشل

تجارت

چائے کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصدزیادہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چائے کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ ستمبرمیں چائے کی درآمدات کاحجم 58.11 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواگست میں 59.27 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کاحجم 1.696 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔

دنیا

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر اپنے بیان میں عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کو استعمال کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے الزام میں صرف فوجی اور سکیورٹی سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔ ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کا پہلے نہیں بتایا، ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے دہشتگردی ہے جو قابل مذمت ہے، دنیا ایران کی مذمت میں ہمارا ساتھ دے، ہم ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خطےمیں شراکت داروں سے رابطہ ہے، ایران دہشتگردوں کی جماعت ہے، ایران برسوں سے دہشتگردگروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کچھ عرصہ سےعدم استحکام کا شکار ہے،ہمارے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، ہوسکتا ہے امریکی صدرجنگ بندی کی نئی تجاویز دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے حملے پر کہا تھا کشیدگی پورےخطے میں بڑھے گی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے سے سیز فائرنہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll