تجارت
ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے
رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق گزشتہ سال 30 ستمبر تک 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے، اس طرح سال 2024-23 کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا ئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں گزشتہ روز کی گئی 14 دن کی توسیع کرنے کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریاں بھی تھیں جس کے باعث تاجر تنظیموں اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ان دشواریوں کے ازالے کے لیے چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14دن کی توسیع کی۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 1600روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372روپے کا اضافہ ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔
پاکستان
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
دنیا
اسرائیلی بر بریت جاری ، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید
شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے
فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں ’’آٹھ سکولوں ‘‘کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہیں، لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا تھا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد شہید ہو گئے۔
شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے بتایا ہے کہ جبالیہ پر اسرائیلی بم باری شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہزاروں افراد کیمپ میں محصور ہو گئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملے کی اس مہم کا مقصد حماس کو اپنی صفیں از سر نو ترتیب دینے سے روکنا ہے۔
7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہیدجبکہ 97 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
یا د رہے کہ جبالیہ شمالی علاقہ ہے جو غزہ میں تاریخی طور پر سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے۔
کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کا م میں
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
دنیا ایک دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی