اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں جاری شدید لڑائی نے ایک بار پھر ہزاروں باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے

.jpg&w=3840&q=75)
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں جاری شدید لڑائی نے ایک بار پھر ہزاروں باشندوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر)کے اعلیٰ علاقائی عہدیدار مامادو ڈیان بلدے نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلے سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے مصائب کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 60 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، یہ اوسطاً تعداد ایک ملین ماہانہ ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اپریل سے اب تک سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہانے کے وفادار فوجیوں اور جنرل محمد ہمدانی ڈگلو کی ریپڈ سپورٹ فورسزآر ایس ایف کے درمیان جنگ میں 9000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ تقریباً 6 ملین میں سے جو بھاگ گئے ہیں، ان میں سے 1.2 ملین ملک چھوڑ چکے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب دنیا کی توجہ غزہ کی جنگ کی طرف مبذول کرائی گئی ہے، سوڈان میں اپنے گھر چھوڑنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، کیونکہ آر ایس ایف فورسز دارفر کے مرکز میں واقع ملک کے دوسرے شہر نیالا کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔
خطے میں اقوام متحدہ کے ایک اور اہلکار ڈومینک ہائیڈ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ انہوں نے سوڈان کے ساتھ سرحد پر گزشتہ تین دنوں میں 10,000 لوگ حفاظت کی تلاش میں پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر)کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممادالدین نے کہا کہ ہماری ترجیح دشمنی کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات اکتوبر کے آخر میں دوبارہ شروع ہوئے۔ ثالثی کی پچھلی کوششوں کے نتیجے میں صرف مختصر جنگ بندی ہوئی، جس کی منظم طریقے سے خلاف ورزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ردعمل کے منصوبے میں 2023 کے آخر تک 1.8 ملین پناہ گزینوں کی توقع کے مطابق، تقریباً 1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کو درکار فنڈنگ کا صرف 38 فیصد حاصل ہوا ہے، جبکہ ضرورتیں بڑھ رہی ہیں،زیادہ تر پناہ گزین جنوبی سوڈان اور جنوبی چاڈ کے غریب ترین علاقوں میں جا رہے ہیں، جہاں مقامی برادریاں نہیں جذب نہیں کر سکتیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اقوام متحدہ کو نئے کیمپ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل







