جی این این سوشل

علاقائی

اسکردو:جیپ دریائے سندھ میں جاگری ، 4افراد جاں بحق

سکردو: گلگت سکردوروڈ تنگوس کے مقام پر جیپ دریائے سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 بچے زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسکردو:جیپ دریائے سندھ میں جاگری ، 4افراد جاں بحق
اسکردو:جیپ دریائے سندھ میں جاگری ، 4افراد جاں بحق

جی این این کے مطابق  اس  افسوس ناک   حادثے میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2 خواتین  بھی شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں  کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حادثے کا شکار  بدقسمت جیپ سکردو سے روندو جا رہی تھی۔

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll