جی این این سوشل

پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی ناپاک عزائم کےخلاف کاروائیوں کو سراہتےہیں ،انوارلحق کاکڑ

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جرائم و ناپاک عزائم کے خلاف کاروائیوں کو سراہتے رہیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ناپاک عزائم کےخلاف کاروائیوں  کو سراہتےہیں ،انوارلحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ میانوالی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر اورغیرمتزلزل عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

نگران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قوم آپ(پاک فضائیہ)کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جرائم و ناپاک عزائم کے خلاف کاروائیوں کو سراہتے رہیں گے ۔

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ، پی ٹی آئی کا دعوی ٰ

پی ٹی آئی کی جانب سے  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گاڑی کو روکا، پولیس بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ کی اور کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے راستے بند کیے جا رہے ہیں جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے شدید رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو ظاہر ہونے کے بعد رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ جس بچے میں پولیو ظاہر ہوا وہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پی رہا ہے تاہم خوراک کی کمی اور فلٹر شدہ پانی کی عدم فراہمی سے پولیو وائرس کا حملہ کامیاب رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کیس سامنے آنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کرنے والے وائلڈ پولیو وائرس ون نے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کی گئی آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کو ناکام بناتے ہوئے29 ماہ کے بچے کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کی یونین کمیٹی نمبر12نورانی بستی کے علاقے چشتیہ کالونی / کرسچن کالونی میں رہائش پذیر دانش قریشی کے بیٹے معیز میں پولیو کی تصدیق نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ بچہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پیتا رہا ہے تاہم خوراک کی کمی کے باعث بچے پر پولیو کا حملہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ وائلڈ پولیو وائرس ون نے مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے جب وائرس پانی میں موجود ہے تو وہ بچوں کے پیٹ میں بھی داخل ہوگا لیکن اس بچے نے پولیو کے قطرے پی رکھے تھے، اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا،

ڈی ایچ او کے مطابق حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی میں بھی پولیو وائرس موجود ہے، کارپوریشن حکام کو متعدد بار پانی کی فلٹریشن کیلیے لیٹر بھجوائے گئے ہیں لیکن شہر بھر میں بغیر فلٹرشدہ پانی پینے کے مقاصد کیلیے استعمال ہو رہا ہے۔

ا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll