جی این این سوشل

تفریح

ٹک ٹاک اسٹار کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی عید کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹک ٹاک اسٹار کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
ٹک ٹاک اسٹار کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار نے عیدالفطر کی اپنی دلکش تصویریں بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔    جنت مرزا نے عیدالفطر پر پستہ رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے جیولری میں صرف جھمکے پہنے۔ٹک ٹاک اسٹار اپنے اس سادہ لُک میں بھی عیدالفطر پر بےحد دلکش لگیں۔

اُنہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔جنت مرزا نے 17 گھنٹے قبل انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

  یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

پاکستان

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن، سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا۔ ان شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی، جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے کے بعد، اس سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی۔ ان شرپسند عناصر نے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پر 9 مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتا ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔ 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادوں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کو اسی طرح کے غلط طرز عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔

ترجمان کے مطابق آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ان ساتھ کھڑے ہیں۔

 لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افرادکا احتساب ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس کے سپانسرز کون تھے اور کیا مقاصد تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابیسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں۔9 مئی کے تانے بانے 2013 سے شروع ہو ئے تھے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف تھا کہ نیا آرمی چیف ان کی مرضی سے لگے۔2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس ادارے کی تکریم پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہا تھا کہ اس کی تحقیقات 2014 تک جانی چاہیے، کیپٹن کرنل شیر خان کا تو کسی سے جھگڑا نہیں لیکن ان کے مجسمے پر ڈنڈے برسانے والے کون لوگ تھے؟۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن شہداءکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور ادارے لڑ رہے ہیں۔ شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll