Advertisement
پاکستان

الیکشن جب بھی ہوں استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے ،فردوس عاشق اعوان

سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 5th 2023, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن جب بھی ہوں استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے ،فردوس عاشق اعوان

سابق وفاقی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ کوبے چک میں اپنے سیاسی رفقائے کار سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی عام انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہم بھر پور تیاری اور شاہین کے نشان کےساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی صرف وہی وعدے کرے گی جو پورے ہو سکیں، ہم مزدور کی کم از کم اجرت ماہانہ 50 ہزار روپے کریں گے، ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی کے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے مفت سولر دیں گے جبکہ شہریوں کا 300 یونٹ تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو خوشحال کر کے ملک کو خوشحال کیا جا سکتا ہے،

اسی طرح نوجوان ہمارا کل ہے ہم پڑھے لکھے نوجوان کو اپنے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے دیں گے، خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے لوگوں سے کہا ، ہم امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں کو ریلیف دینگے، موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول آدھی قیمت پر ملے گااورکہا کہ مایوسی کی بات نہیں ہم اس ملک کو مستحکم کریں گے ،پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ،صدر عبدالعلیم نے جو منشور دیا ہے اس پر عملدرآمد کر کے دکھائیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے شاہین نے جہانیاں سے پرواز بھری پھر حافظ آباد میں تاریخ رقم کی اوروہ ناقدین جو کہتے تھے کہ یہ صرف لیڈرز کی پارٹی ہے عوام کی نہیں انہوں نے دیکھا کہ عوام کس طرح آئی پی پی کے جلسوں میں آ رہی ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 19 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 16 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 21 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 20 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 16 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 days ago
Advertisement