جی این این سوشل

دنیا

روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل بلاوا کا کامیاب تجربہ

بلاوا میزائل کی لمبائی 12میٹر ہے رینج تقریباً 8,000 کلومیٹر اور یہ 6جوہری وار ہیڈز لے جا سکتا ہے، روسی وزارت دفاع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل بلاوا  کا کامیاب تجربہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس نے نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر III سے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نےایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو فائر کرنا ریاستی ٹیسٹ کا حتمی عنصر ہے، جس کے بعد بحریہ میں کروزر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بلاوا میزائل کی لمبائی 12میٹر ہے رینج تقریباً 8,000 کلومیٹر اور یہ 6جوہری وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن روس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئے سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی جوہری روک تھام کو برقرار رکھے کیونکہ ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات 2022 میں یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کے بعد نئی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کے اختتام پر  79 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں  ڈالر 278 روپے پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll