Advertisement
علاقائی

سمندری طوفان کے اثرات،کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا، شہر میں کل سے 17 مئی کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 15th 2021, 8:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 17 مئی کے دوران ہونے والی گرمی طوفان کے اثرات ہیں،دن میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری تک جاسکتا ہے ،طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ بحیرہ عرب کےجنوب مشرقی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ علاقوں کی جانب ہے۔

 بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا

بحیرہ عرب میں ہونے والی سرکیولیشن کے باعث سمندر طغیانی کی سی کیفیت رہ سکتی ہے۔ ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

 محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے، ہوا کا واضح کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق سے 1650کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج دیر رات ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تائو تے ( tauktae) رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے، سمندری طوفان سے فی الحال پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہ سکتی ہے، مئی سے ستمبر کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ اور لو ٹائیڈ ہوتی ہیں، ہائی ٹائیڈ 3فٹ تک جاتی ہے، سمندری طوفان کے باعث لہریں 3فٹ سے زائد جاسکتی ہیں اس وجہ سے سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 20 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 19 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 14 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 20 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
Advertisement