Advertisement
تجارت

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 10 2023، 4:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا

ڈالرکی قدرمیں اضافےکارجحان آج بھی جاری ہے،انٹربینک میں ڈالر60 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز پر ہی اضافہ دیکھا جا رہا ہے،معمولی اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار55 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی،کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر شرح سود نیچے آنے سے تیزی آئی۔

 

Advertisement