بارش سموگ کے اثرات سے بچاؤ میں اہم ثابت ہوگی


لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم کافی سرد ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جن میں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجوماتا، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشنا نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت شامل ہیں۔ بازار، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل چھا گئے۔
بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بارش کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے جب کہ یہ سموگ کے اثرات سے بچاؤ میں بھی اہم ثابت ہوگی۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ تیز ہواؤں نے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم کردیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیرآباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل اور دیگر شہروں میں بادل برسے۔
دوسری جانب مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری کے بعد نومبر کے مہینے میں موسم شدید سرد ہوگیا۔
بارش، برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مری انتظامیہ نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے۔ مختلف مقامات پر 13 سہولتی مراکز قائم کیے گئے۔ محکمہ ہائی ویز کے مشنریوں کو برف ہٹانے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- an hour ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 21 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- an hour ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago









