فابیو فوگنینی اور یوگو ہمبرٹ اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے


پیرس: اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی اورفرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اپنی فتوحا ت کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن دفاعی چیمپئن لورنزو سونیگو کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے ٹاپ ایٹ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرالڈ میوٹ کو مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن دفاعی چیمپئن لورنزو سونیگو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ، جہاں ان کا مقابلہ یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔
ایک اور میچ فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرالڈ میوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 39 منٹ قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 32 منٹ قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 20 منٹ قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل








