جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

24 قیراط سونا 2,13,100 روپے فی تولہ پر طے ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: پاکستان میں آج (جمعہ) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک میں 1300 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط سونا 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے فی تولہ پر طے ہوا۔

1114 روپے اضافے کے بعد 10 گرام 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,82,698 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ بین الاقوامی ایکسچینج مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 1975 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع ، پی ٹی آئی جلسہ کا ٹائم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے جلسے میں شریک شرکا پر لاٹھی چارج کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے میں شریک شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے ۔ 

پی ٹی آئی نے این او سی کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا ، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی زخمی ہو گئے ۔ 

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

 اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا، راستوں کی بندش کے باعث جلسہ تاخیر کا شکار جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیاجبکہ میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے۔


پی ٹی آئی قیادت کو راستے میں رکاوٹوں کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، جلسہ ایک گھنٹے تک شروع ہو جائے گا۔

پشاور روڈ پر 26 نمبر چونگی تھوڑی دیر کھولنے کے بعد پھر بند کردی گئی، موٹروے سے آنے والی ٹریفک کا 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد داخلہ بند ہے، فیض آباد، راولپنڈی سٹیڈیم روڈ اور آئی جی پی سے نائنتھ ایونیو بھی تاحال بند ہے۔
آئی جے پی روڈ سے متصل داخلی گلیوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، بعض مقامات پر شہریوں نے کنٹینرز پیچھے دھکیل دیئے ،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

شہر اقتدار میں ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز نے کہا کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلئےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے آخر میں والدین پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll