جی این این سوشل

تفریح

آسٹریلوی اداکارہ کا یورپی یونین سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ جنگ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، کیٹ بلانشیٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلوی اداکارہ  کا یورپی یونین سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آسٹریلوی اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے غزہ کی پٹی میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلانشیٹ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے موضوع پر یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمال بنائے گئے تمام شہریوں کی فوری رہائی کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں

انہوں نے کہا کہ سیاسی افراتفری میں دنیا میں 114 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کی اکثریت دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پرمجبور ہوئی ہے۔

واضع رہے کہ غزہ کی پٹی پرمسلسل اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال مکمل طور پر تباہی کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ بمباری میں تمام مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہسپتال، مساجد، گرجا گھر اور پناہ گاہیں سب غیر محفوظ ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ اسرائیلی بمباری اور ایندھن کی کمی کے نتیجے میں 35 میں سے 18 اسپتالوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

 اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا، راستوں کی بندش کے باعث جلسہ تاخیر کا شکار جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیاجبکہ میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے۔


پی ٹی آئی قیادت کو راستے میں رکاوٹوں کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، جلسہ ایک گھنٹے تک شروع ہو جائے گا۔

پشاور روڈ پر 26 نمبر چونگی تھوڑی دیر کھولنے کے بعد پھر بند کردی گئی، موٹروے سے آنے والی ٹریفک کا 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد داخلہ بند ہے، فیض آباد، راولپنڈی سٹیڈیم روڈ اور آئی جی پی سے نائنتھ ایونیو بھی تاحال بند ہے۔
آئی جے پی روڈ سے متصل داخلی گلیوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، بعض مقامات پر شہریوں نے کنٹینرز پیچھے دھکیل دیئے ،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll