جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کو غزہ میں جنگ لمبی نہیں کرنی چاہیے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

جنگی طوالت کی صورت میں حماس کو مزید حمایت ملنا شروع ہو جائے گی، جنرل چارلس کیو براؤن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کو غزہ میں جنگ لمبی نہیں کرنی چاہیے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چئیرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو براؤن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ لمبی نہیں کرنی چاہیے۔

امریکی جنرل کے مطابق جنگ لمبی کی گئی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں، جنگی طوالت کی صورت میں حماس کو مزید حمایت ملنا شروع ہو جائے گی نیز مزید لوگ حماس میں جنگجو بن کے شامل ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جنرل براؤن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جنگ کے طویل ہو جانے سے جنگ مشکل ہو سکتی ہے۔ اسی جنگ کے بارے میں بدھ کے رو سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہری ہلاکتوں کی اتنی زیادہ تعداد کے باعث کہا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے اسرائیلی فوجی کارروائی واضح طور پر غلط ہے 

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ بہتری کی گنجائش اس بنیاد پر ہونی چاہیے کہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں، میں نے انہیں کہا ہے کہ ہم یہ چیز جو ہو رہی ہے اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کیسے کرتے ہیں۔ اصل ضرورت یہ ہے۔ ہم حملوں کے حوالے سے یہ صرف ویڈیوز کے ذریعے نہیں بلکہ گفتگو میں بھی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ادھر اسرائیل غزہ میں لمبی اور مشکل جنگ لڑنے کو تیار ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے لوگوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ ملک ایک سخت اور مشکل جنگ میں ہے اور یہ جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے۔

جنرل براؤن نے اس بارے میں بات کرنے سے خود کو روک لیا ' کہ اسرائیل کو غزہ میں کتنا طویل آپریشن کرنا چاہیے؟ جنرل براؤن مشرق وسطیٰ میں فضائی کارروائیوں کی نگرانی کر رکھی ہے۔

 

پاکستان

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی، اس انکشاف کے بعد نو مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہوگئی ہیں۔ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر سمجھ آتی ہے، اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت

سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سابق صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عارف علوی کی  سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر  شیئر کرنے پر معذرت

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصویریں شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ صرف غلطی کی اصلاح ہی اسے قانو کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا  قافلہ قرار دیا تھا۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے  فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑے جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll