Advertisement
پاکستان

کسی جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں، صدر مملکت

عمران خان کی الیکشن میں شمولیت کا فیصلہ عدالت میں ہے، بحیثیت صدر عدلیہ پر دانستہ اعتماد رکھتا ہوں، ڈاکٹر عارف علوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 16 2023، 9:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسی جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی رہنما انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، اتفاق رائے سے الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ کو سراہتا ہوں،کسی جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں، دنیا نے پناہ گزینوں کا بوجھ بانٹنے میں پاکستان کی مدد نہیں کی۔

غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی کا فیصلہ مناسب اقدام ہے، پاکستان اپنے قیام کی تحریک سے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی منصوبہ ہے، غزہ میں ہونے والے ظلم پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

وائس آف امریکا کو خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی کا فیصلہ مناسب اقدام ہے، معیشت اب پناہ گزینوں کا بوجھ مزید اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دراندازی روکنے میں ناکام رہے، یقین دہانی کے باوجود ٹی ٹی پی کے خلاف اقدام نہیں لئے گئے، افغان طالبان کو شواہد بھی دیئے گئے،

کابل سے رابطے کا فقدان نہیں، طالبان عملی اقدام لیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کی صورتحال پر عالمی فورمز پر اپنے موقف کا بھرپور اعادہ کیا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی منصوبہ ہے، غزہ میں ظلم پر عالمی رہنمائوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صدر کا آئینی مدت مکمل کرنا استحکام کی علامت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تو حلف کا تقاضا پورا کروں گا، سیاست دان اور انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرمل کر کام کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے،

حکومت نے لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ صدر کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ، توقعات اپنی جگہ لیکن کوئی ایسا قدم نہیں لے سکتا جس کی آئین اجازت نہ دے، جہاں بھی مسائل دیکھوں گا ان کی نشاندہی کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ پر کوئی کوتاہی نہیں برتی۔

صدر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی الیکشن میں شمولیت کا فیصلہ عدالت میں ہے، بحیثیت صدر عدلیہ پر دانستہ اعتماد رکھتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ 9 مئی کی مذمت کرچکا ہوں، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے فوجی عدالت میں مقدمے کا معاملہ عدالت میں ہے، 9 مئی مقدمات کی فوجی عدالتوں میں سماعت پر قبل از وقت رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔

Advertisement
ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی

  • an hour ago
الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی

  • 3 hours ago
 10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا

 10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا

  • 3 hours ago
ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

  • 3 hours ago
لاہور کے شہریوں کو  آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی 

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی 

  • 4 hours ago
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

  • 2 hours ago
بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی

  • an hour ago
این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

  • 2 hours ago
ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا

  • 2 hours ago
اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

  • 2 hours ago
بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

  • 4 hours ago
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام 

  • 2 hours ago
Advertisement