جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے حج 2024میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس افراد کا حج کوٹہ ہے جو سرکاری اور نجی سکیموں میں مساوی تقسیم کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے حج 2024میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت نے آئندہ سال کی حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ہر حاجی کیلئے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔

مذہبی امور کے وفاقی وزیر انیق احمد نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں نئی حج پالیسی کی اہم خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت آئندہ سال کیلئے حج اخراجات دس لاکھ75 ہزار روپے کر دیئے گئے ہیں جو رواں سال گیارہ لاکھ75 ہزار روپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس افراد کا حج کوٹہ ہے جو سرکاری اور نجی سکیموں میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔

انیق احمد نے کہا کہ حج 2024 ڈیجیٹلائزڈ ہو گا جس میں عازمین حج ایک موبائل ایپلی کیشن حاصل کریں گے جو انٹرنیٹ کے بغیر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں شکایات درج کرانے سمیت بہت سے آپشنز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حج درخواستیں اس ماہ کی ستائیس تاریخ سے وصول کی جائیں گی اور یہ عمل اگلے ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔

مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں اسلام آباد ایئر پورٹ کے علاوہ کراچی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے لاہور کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تجارت

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے  جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی ۔ 

نیپرا کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82  روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نےمزید  بتایا کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،  اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2  روپے 11 پیسے  فی یونٹ کا  ریلیف ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نے  8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔

جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نےجلسےمیں شرکت کیلئےسندھ سےقافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔

جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی کے مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ اسی دوران کینیڈا کے کھلاڑی  زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll